اسلام آباد،5ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان نے برکس اجلاس کے اعلامیے کومستردکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے اور یہاں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیرنے کہا ہے کہ پاکستان کے اپنے اورامریکاکے اپنے مفادات ہیں،دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہیں،ٹرمپ کے بیان پرخطرے کی غیرضروری گھنٹیاں بجائی جارہی ہیں، خرم دستگیرنے کہاکہ پاکستان کو کسی بیرونی جارحیت کا خطرہ نہیں،پاکستان کی تینوں مسلح افواج ملکی دفاع پر مامور ہیں اور ہر صورت میں وطن عزیزکادفاع کیاجائے گا،انہوں نے کہا کہ3 دن بعد وزیر خارجہ خواجہ آصف4 اہم ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے،چارممالک کے دورے کے بعد وزیر خارجہ امریکا جائیں گے،وزیر دفاع کا روہنگیا کے حوالے سے کہنا تھا کہ روہنگیا کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں،جلد پالیسی وضع کی جائے گی۔